مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

8

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے 2024 میں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی، جس دن مجھے کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا، کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے بندے کو کسی کام کیلئے بھیجا ہوتا ہے، میں نے اللہ سے کہا اگر میری ضرورت ہے تو مجھے فوری بلا لے، میں اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔