سانحہ پمز: غفلت اور لاپروائی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے، مصطفیٰ کمال

29

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپروائی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پمز کے بعد سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو احتساب سے گزرنا پڑے گا کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔