بٹگرام (29 اگست 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر انقلاب کا دن ہوگا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے، یہ انقلاب کا دن ہوگا، اپنی اور قوم کی تقدیر بدلنے کیلیے سب کو نکلنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ 27 ستمبر کو بھی اسی جذبے سے نکلے تو کسی میں گولی چلانے کی جرات نہیں ہوگی، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلیے تیاری کریں میں آپ کی قیادت کروں گا
سہیل آفریدی نے کہا کہ اب غفلت کی گنجائش نہیں، آئین و قانون کے مطابق پُرامن لیکن بھرپور احتجاج کرنا ہے، 27 ستمبر کو اپنی تاریخ اور تقدیر دونوں بدلیں گے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی نے الائی کو ضلع کا درجہ دینے اور بٹگرام کیلیے 2 ارب روپے کے اضافی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہزارہ ریجن کیلیے 200 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج پہلے سے منظور ہے، حکومت صوبے کی یکساں ترقی کیلیے کوشاں ہے۔