اسلام آباد(3 جولائی 2026): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کر دی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم “SEA-ME-WE 5” (SMW5) کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی بحالی سے انٹرنیٹ کی اس معطلی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس نے جمعرات کی رات سے صارفین کو متاثر کر رکھا تھا۔ کیبل کی مرمت اور بحالی کے بعد تمام انٹرنیٹ ٹریفک نارمل ہو چکی ہے اور سروسز حسب معمول کام کر رہی ہیں۔