آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

7

ٹکرز

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب قانون ساز اسمبلی میں ہوئی

حلف برداری کی تقریب میں نو منتخب ارکان نے آئینی ذمہ داریاں سنبھال لیں

آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا

نومنتخب ارکان سے سبکدوش اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا

مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد نئی اسمبلی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر 5 نشستیں حاصل کر لیں

پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر 2 نشستیں اپنے نام کر لیں

نئی اسمبلی 53 ارکان پر مشتمل ہے، 45 جنرل اور 8 مخصوص نشستیں شامل

حلف برداری کے بعد آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کا مرحلہ مزید آگے بڑھ گیا

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل متوقع ہے

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب 27 اگست کو متوقع ہے