نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں پر بات کرنے سے روک دیا

38

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں پر بات کرنے سے روک دیا اور حتمی پالیسی کا انتظار کرنے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں کے معاملے پر بات کرنے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق بیانات دینے اور تبصروں سے فی الحال اجتناب کیا جائے اور پارٹی کی حتمی پالیسی کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اپنی حتمی پالیسی خود واضح کرے گی اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حتمی پالیسی سامنے آنے تک نئے صوبوں کے معاملے پر کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کریں۔