ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی

10

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شمالی شہروں میں قیمت فروخت

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1569 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

جنوبی شہروں میں قیمت فروخت

اسی طرح 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1547 روپے تھی۔