عمران کی اسپتال منتقلی ؛ عظمیٰ خان کی توہین عدالت درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

4

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی۔

یاد رہے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر ان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے سہولت سینٹر میں ملاقات ہوئی،رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے،اعتراض ہےکہ توہین کےمرتکب افراد کوالزامات کی لسٹ نہیں بھیجی گئی۔