2027 کے عازمین حج پر بڑی پابندی عائد

29

رائیویٹ حج اسکیم 2027 کے لیے بکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم عازمین حج کے لیے پرائیویٹ اسکیم کی رقم براہ راست نجی آپریٹر کو دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق حج بکنگ پہلی مرتبہ نجی آپریٹرز کی بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے جاری ہے اور وزارت مذہبی امور اب پرائیویٹ حج پیکیجز، معاہدوں اور ادائیگیوں کی نگران ہے۔ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور پورٹل سے قابل قبول ہوگی۔

عازمین حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے ہی نجی کمپنی کا انتخاب کریں، جب کہ پرائیویٹ حج کے لیے پیکیج کا انتخاب بھی حج پورٹل کے ذریعے ہی کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر مجاز ایجنٹ یا افراد کو ادائیگی کرنے پر عازمین خود ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 71 ہزار 696 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پاک حج ایپ پر اب تک ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک کی 25 مجاز پرائیویٹ حج کمپنیاں وزارتِ مذہبی امور کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔