کاہنہ جیسے سانحات پر رات کو نیند بھی نہیں آتی: وزیر اعلیٰ پنجاب

11

سانحہ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر پھیجنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں: مریم نواز۔ فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب کاہنہ جیسے سانحات ہوتے ہیں تو انہیں رات کو نیند نہیں آتی۔

لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سانحہ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر پھیجنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مجھے رات کو نیند نہیں آتی، جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے تو یہ میری ذمہ داری ہے، انتظامیہ رات کو گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے اور کوئی اس کو چوری کرلیتا ہے۔