مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی، شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری

126

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

صدر کی جانب سے جن سمریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں ایک سمری مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ آصف زرداری نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

صدر پاکستان نے یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی معافی کی منظوری بھی دی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی سمری پر بھی دستخط کیے ہیں۔