محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد،راولاکوٹ،گڑھی دوپٹہ،گلگت،اسکردو،استور میں بادل برسیں گے،بابوسر،چلاس،گوپس اوربونجی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح پشاور،چترال،دیر،مالم جبہ،سیدوشریف،ایبٹ آبادمیں بھی بارش کاامکان ہے،اسلام آباد، مری، راولپنڈی،لاہور،اٹک،چکوال،جہلم میں بارش ہوگی،سرگودھا،ساہیوال اورڈیرہ غازی خان میں بھی بادل برسیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث واسا ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، واسا کے مطابق شمس آباد میں سب سے زیادہ 115 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10.5 فٹ،گوالمنڈی کے مقام پر8.5 فٹ ہے،نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی،نکاسی آب آپریشن جاری ہے۔